غُسْل کا طریقہ NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 1828 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



>>> بغیرزَبان ہِلائے دل میں اِس طرح نِیَّت کیجئے کہ میں پاکی حاصِل کرنے کیلئے غُسْل کرتا ہوں۔
-٭-٭-٭--٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-
>>> پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین تین باردھوئیے،
-٭-٭-٭--٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-
>>> پھراِستِنجے کی جگہ دھوئیے خواہ نَجاست ہویانہ ہو،
-٭-٭-٭--٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-
>>> پھرجسم پراگرکہیں نَجاست ہوتواُس کو دُورکیجئے
-٭-٭-٭--٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-
>>> پھر نماز کاسا وُضوکیجئے مگرپاؤں نہ دھوئیے، ہاں اگرچوکی وغیرہ پر غُسْل کر رہے ہیں تو پاؤں بھی دھو لیجئے،
-٭-٭-٭--٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-
>>> پھربدن پرتیل کی طرح پانی چُپَڑلیجئے، خُصوصاًسردیوں میں ،(اِس دَوران صابُن بھی لگا سکتے ہیں )
-٭-٭-٭--٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-٭-
>>> پھرتین بارسیدھے کندھے پرپانی بہایئے،پھرتین بار اُلٹے کندھے پر،پھر سر پراورتمام بدن پرتین بار، پھر غُسْل کی جگہ سے الگ ہو جائیے،اگر وُضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تواب دھو لیجئے،
----------------------------
ضروری احتیاطیں:
٭٭٭٭٭٭
٭- نَہانے میں قِبلہ رُخ نہ ہوں ،
٭- تما م بدن پر ہاتھ پھیر کرمل کر نہائیے۔
٭- ایسی جگہ نہائیں کہ کسی کی نظر نہ پڑے اگریہ ممکِن نہ ہوتومرد اپنا ستر (ناف سے لے کر دونوں گھٹنوں سمیت) کسی موٹے کپڑے سے چھپالے،موٹاکپڑانہ ہو توحَسبِ ضَرورت دو یا تین کپڑے لپیٹ لے کیوں کہ باریک کپڑا ہوگا تو پانی سے بدن پرچپک جا ئے گا اور مَعَاذَ اﷲعَزَّوَجَلَّ گھٹنوں یا رانوں وغیرہ کی رنگت ظاہر ہو گی۔
٭- عور ت کو تواور بھی زِیادہ احتیاط کی حاجت ہے۔
٭- دَورانِ غُسْل کسی قِسْم کی گفتگو مت کیجئے، کوئی دُعا بھی نہ پڑھئے،نہانے کے بعدتولیہ وغیرہ سے بدن پُونچھنے میں حَرَج نہیں۔ نہا نے کے بعد فورًاکپڑے پہن لیجئے۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تودو رَکعت نَفْل اداکرنا مُستَحَب ہے۔
(عامۂ کتبِ فقہ)
----------------------
غُسْل کے فرائض
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
(۱)کلی کرنا
(۲)ناک میں پانی چڑھانا
(۳ ) تمام ظاہِر بد ن پرپانی بہانا۔
-------------------------------
(الفتاوی الھندیۃ، ج ۱،ص۱۳)