سندِحدیث کی اہمیت NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 1238 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



٭۔۔۔۔۔۔حضرت عبد اللہ ابن مبارک رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ :
ترجمہ: اسناد دین کا حصہ ہے اگر اسناد نہ ہوتی توجس کے دل میں جو آتا کہتا۔
(فتح المغیث)

٭۔۔۔۔۔۔انہی سے مروی ہے کہ:
ترجمہ: اس شخص کی مثا ل جو اپنے کسی امر دینی کو بلا اسناد طلب کرتا ہے اس کی طرح ہے جو سیڑھی کے بغیر چھت پر چڑھنے میں لگا ہو۔

٭۔۔۔۔۔۔انہی سے منقول ہے کہ:
ترجمہ: ہمارے او ر دیگر لوگوں کے درمیان قابل اعتماد چیز اسناد ہے ۔
(فتح المغیث و مقدمۃ مسلم)

٭۔۔۔۔۔۔اور امام شافعی رحمہ اللہ الکافی سے منقول ہے کہ:
ترجمہ: اس شخص کی مثال جو بلا سند حدیث کو طلب کرتا ہے اس کی مانند ہے جو اندھیری رات میں لکڑیاں تلاش کرتا ہے(مطلب یہ ہے کہ جو شخص اندھیری رات میں لکڑیاں تلاش کرتا ہے تو پھر ان لکڑیوں کے علاوہ دیگر چیزیں بھی اٹھالیتا ہے یعنی اندھیرے کی وجہ سے وہ امتیاز نہیں کرپاتاکہ میں لکڑیاں اٹھا رہا ہوں یا کوئی اور چیز۔یہی مثال اس شخص کی ہے جو حدیث میں کلام کو خلط لط کرکے پیش کرتا ہے )۔
(فتح المغیث)

٭۔۔۔۔۔۔اور حضرت سفیان ثوری رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ:
ترجمہ: اسناد مؤمن کا ہتھیار ہے اگر اس کے پاس ہتھیار ہی نہیں ہو گا تو وہ کس چیز کی مدد سے لڑے گا۔
(فتح المغیث)

٭۔۔۔۔۔۔بقیہ نے کہا کہ میں نے حضرت حماد بن زید کو چند احادیث سنائیں تو انھوں نے فرمایا کہ :
ترجمہ: کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان احادیث کے پر و بازو بھی ہوتے یعنی اسانید کے ساتھ ذکر کی جاتیں۔
(فتح المغیث)

٭۔۔۔۔۔۔اور مطر نے اللہ تعالی کے اس فرمان (اَوْ اَثٰرَۃٍ مِّنْ عِلْمٍ) (الاحقاف:4) کے بارے میں کہا کہ اس سے مراد اسناد ِحدیث ہے۔
(فتح المغیث)

٭۔۔۔۔۔۔جب امام زہری کو کسی اسحاق بن ابو فروہ نامی شخص نے بغیر اسناد کے چند احادیث سنائیں تو آپ نے اس سے فرمایا:
ترجمہ: اے ابن ابو فروہ! تجھے اللہ تباہ کرے تجھے کس چیز نے اللہ پر جری کردیا ہے ؟کہ تیری حدیث کی کوئی سند نہیں ،تو ہم سے ایسی حدیثیں بیان کرتا ہے جن کی نکیل ہے نہ لگام۔
(معرفۃ علوم الحدیث)

نوٹ:
خطیب کا قول ہے :
ترجمہ:مفہوم یہ ہے کہ: صالحین و زاہدین و بزرگان دین کے فضائل کے قصوں کے لئے سند شرط و ضروری نہیں ہاں ایک طرح کی زینت و اضافی خوبی ہے۔
---------------
نصاب اصول حدیث
مع
افادات رضویۃ
پیشکش
مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )
(شعبہ درسی کتب)