علامہ فضلِ حق خیرآبادی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت از ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صاحب دامت برکاتہم العالیہ NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah

This Article Was Read By Users ( 340 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



جنگِ آزادی کا ہیرو ، رہبرِ دیں صف شکن
وہ امام #فضلِ #حق وہ فاتح دار و رسن

سامراجی قوتوں پر وہ جلال برقِ حق
گلشنِ احرار پر وہ شبنم چرخِ کہن

سر زمینِ ھند میں وہ آبشار معرفت
اب تلک سیراب جس سے ہو رہا ہے یہ چمن

خوابِ غفلت سے جگایا اس نے یوں ہندی مزاج
سرفروشی کی ادا پے ہو گئے سب گامزن

مدرسۂ و معرکہ میں اس کی یکساں سروری
وہ امامِ علم و حکمت و امامِ فکر و فن

جِس کا پِتّا بھی کالے پانی میں بھی نہ پانی ہوا
اُس کی ہمت آج بھی ہے استقامت کی پھبن

انڈمانی خاک میں وہ شجرِ آزادی (پاکستان) اُگا
جی رہے ہیں جس کے سائے میں سبھی اہلِ وطن

خیرآبادی سلسلہ سے جو پڑھا ہم نے سبق
اک ہتھیلی میں کتابیں اک ہتھیلی میں کفن

جس نے آصف حق کی خاطر حق بیانی کو چُنا
آج بھی اس فضلِ حق سے ہے رواں اپنا سخن
۔ ۔
علامہ فضلِ حق خیرآبادی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت
از ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
۔
طالبِ دعا
ابوالبتول صفدر