You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Al Dur Al Bedaa الدر البیضاء |
Description | |
زیر نظر کتاب اصل میں اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے کمال علم و کمال فن کی شان پر مبنی ہے۔ اس کتاب کی تصنیف کے بارے میں اس کے مصنف فرماتے ہیں کہ "اگرچہ اعلی حضرت، امام اہلسنت ،الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ ہر فن میں یگانۂ روزگار تھے کوئی فن ایسا نہ ہو گا جس نے آپ کے قلم کی جولانیوں سے بہرہ حاصل نہ کیا ہو ۔ آپ نے مبسوط اور ضخیم کتابیں ہر فن میں تصنیف فرمائیں اور طرز تصنیف ایسا بے نظیر کہ جس کے ہر سطر اور ہر جملہ سے مستقل موضوع کا سامان مہیا ہو سکے اور ایسا مدلل کہ خود فن انگشت بدندان ہو اور ماحرین فن حرف گیری کی بجاۓ تحریر کو دیکھ کر سر بگریبان ہو جائیں۔ آپ کسر شان سمجھتے تھے کہ کتاب لکھتے وقت کسی سے ادھار مانگیں یا قلمی چوری کریں بڑے بڑے مصنفین میں 3/4 حصہ چوری کا مال نکلے گا یا کم از کم وہ حضرات ادھار پر کام چلانے والے نظر آئیں گے لیکن ہمارے ممدوح کے قلم کو ناز ہے کہ جب وہ میدان تحقیق میں دوڑتا ہے تو ملکوتی دنیا تحسین و آفرین کے پھول برساتی اور علوم و فنون اپنے لیۓ نئی جان پا کر دعائیں دیتے ہیں آپ کے ہر فن پر تنقید کے لیۓ دفتر درکار ہیں ۔اس وقت میرا روۓ سخن صرف آپ کی فقاہت کی طرف ہے اور وہ بھی میری اپنی بے بضاعتی اور کم فہمی تک محدود ہے ورنہ ہمارے ممدوح کی شان اس سے بالا تر اور مقالہ نگاری میں بھی اختصار مدنظر پھر کہاں ہمارا ناقص علم اور کہاں وہ قلم کا بادشاہ۔" |
|
Author | Faiz Ahmad Awaisi Allama / Mufti حضرت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Books Of Fiqh (Jurisprudence) فقہ > Fiqh Hanafi فقہ حنفی |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 17293 |
Downloads | 3702 |