You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Anwar-e-Satia Dar Bayan-e-Molood Wa Fatiha انوار ساطعہ در بیان مولود و فاتحہ |
Description | |
یہ ایک حقیقت ہے کہ عقائد و معمولات اہل سنت و جماعت خصوصا میلاد و فاتحہ وغیرہ کے موضوع پر تحریر کی گئی اپنی نوعیت کی بے مثال کتاب " انوار ساطعہ در بیان مولود و فاتحہ " مدتوں سے موقوف الاشاعت رہی ، اور ارباب علم و دانش کے علاوہ عام لوگوں کی نگاہوں سے عرصہ سے اوجھل رہی ۔ جاۓ افسوس ہے کہ کہ اس کے جواب میں لکھی گئی کفر کے بولوں پر مشتمل رسواۓ زمانہ کتاب "براہین قاطعہ " تو ہزاروں ہزار کی تعداد میں متعدد اڈیشنوں کے چولے پہن کر منظر عام آۓ ، اور دلائل و تحقیقات کے اجالے بکھیر بکھیر دینے والی کتاب " انوار ساطعہ" گوشہ گمنامی میں پڑی رہے ! ، اسے اپنوں کی بے اعتنائی کے علاوہ اور کیا نام دیا جاۓ۔ لیکن ---- الحمد اللہ ----- اب غفلت کے دھندھلکے چھٹنے لگے ہیں اور "انوار ساطعہ "کی اشاعت کا مبارک سلسلہ شروع ہو گيا ہے ۔ حال ہی میں دو خوبصورت نسخے حلیہ طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آچکے ہیں ، ان میں ایک تو الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے نباض وقت با ذوق طلبہ کی کوششوں کا ثمرہ ہے ، اور دوسرا جماعت کے ممتاز تصنیفی و تربیتی ادارہ " المجمع الاسلامی " کا ۔ اللہ عزوجل انھیں ان کی خدمت کا بہتر صلہ عطا فرماۓ ۔-------------------------- "انوار ساطعہ در بیان مولود و فاتحہ " فاضل مصنف کے زمانے کی علمی ، ادبی ، تحقیقی اور ثقافتی بو قلمونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔یہ کتاب جہاں تفریق بین المسلمین کی تاریخ اور اس کے اسباب و عوامل پر بھرپور روشنی ڈالتی ہے وہیں علم غیب ، مسئلہ حاضرو ناضر اور دوسرے اہم علمی و فقہی مسائل و مباحث کی گرہیں بھی کھولتی ہے- --------------- ان مو ضوعات پر اب تک خدا معلوم کتنی کتابیں معرض اشاعت میں آچکی ہیں مگر ان میں اس کتاب " انوار ساطعہ" کے مصنف حضرت عبدالسمیع بیدل رامپوری رحمۃ اللہ علیہ کا طرز استدلال ، رنگ تحقیق ، انداز نگارش اور وطیرۂ بحث دل چھوتا اور خاصا اچھوتا ہے ۔ علماۓ حق اور ارباب فقہ و بصیرت کی تحریروں کا جو طرۂ امتیاز ہوتا ہے وہ اس کتاب کی سطر سطر سے چھلکتا ہے ، ان تحریروں میں صلی و مصالحت کا رنگ چڑہانے اور برادران طریقت کے درمیان مفاہمت و مواخات کی سنہری فضا قائم کرنے میں مصنف نے پوری فیاضی اور دریا دلی کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ فاضل مصنف علیہ رحمۃ نے منکرین کے بے سروپا اعتراضات کے شائستہ انداز میں نہایت معقول جوابات دیے ہیں ۔ الزامی جواب کے التزام کے ساتھ ان گوشوں پر فقہی تحقیق و تدقیق کی نہریں بھی بہا دی ہیں۔ ------------------------------------------------------------------------------------------------------------------ To Read & Download this book , click the link below >>>>>>>>>>>>>>>>>>> |
|
Author | Maulana Hafiz Muhammad Abdul Same'e Saharnpuri Abdul Samee Saharnpuri مولانا حافظ محمد عبدالسمیع سہارنپوری |
Compiler | > Pro Muhammad Afroz Qadri Chiriya Koti |
Language | Urduاردو |
Categories | > Beliefs - Aqaid عقائد > Conflicted Issues اختلافی مسائل > Radd-e-Bad Mazhab رد بدمذہب > Birthday of Prophet میلادُ النبی > Esaal-e-Sawab ایصالِ ثواب > Urs عرس |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 37403 |
Downloads | 2024 |