You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Haqqaniat-e-Imam Hussain Aur Hadees-e-Qustuntuniya حقانیت امام حسین اور حدیث قسطنتنیہ |
Description | |
زیر نظر کتاب " حقانیت امام حسین اور حدیث قسطنتنیہ کی تحقیق" تین ابواب پر مشتمل ہے.......... باب اول فضائل سے متعلق ہے ، اس باب میں قرآن کریم و احادیث شریفہ کے حوالے سے اہل بیت اطہار بالخصوص امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب مختصر طور پر بیان کیۓ گۓ، امام عالی مقام کی حقانیت و صداقت کو واضح کیا گيا اور کتاب و سنت کی روشنی میں بتلایا گیا کا اہل بیت اطہار ظاہرو باطن کی پاکیزگی سے متصف ہیں ، ان سے محبت و مودت ایمان کیلیۓ شرط ہے، اور ان سے بغض و عداوت ، اللہ تعالی اور اسکے حبیب اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بغض و عداوت رکھنے کے مترادف ہے.................... بعض حلقوں میں یزید پلید کو "امیرالمؤمنین " اور "رضی اللہ عنہ" کے الفاظ سے یاد کیا جاتا ہے ، نیز یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یزید قسطنطنیہ کے پہلے معرکہ میں شریک تھا لہذا وہ حدیث میں مذکور بشارت کا مستحق اور مغفرت یافتہ ہے۔اس لیۓ باب دوم میں یزید پلید کی مذمت میں وارد احادیث و آثار اور تاریخی روایات بیان کی گئیں اور اسکو "رضی اللہ عنہ" اور " امیرالمؤمنین"کہنے کا شرعی حکم بتایا گیا۔ ........................ اور باب سوم میں اس بات کا تفصیلی طور پر علمی و تحقیقی جائزہ لیا گیا کہ یزید قسطنطنیہ کے کونسے معرکہ میں ، کس سنہ میں شریک رہا ، مستند کتب تاریخ و معتبر کتب رجال کی روشنی میں بحث کی گئی کہ حدیث شریف میں "مدینۃ قیصر" کے جو الفاظ وارد ہیں اس کی مراد و مصداق کیا ہے ............. صحیح بخاری شریف ، صحیح مسلم شریف ، جامع ترمذی شریف، سنن ابو داؤد شریف ، سنن نسائی شریف ، سنن ابن ماجہ شریف ، مستدرک علی الصحیحین ، مسند احمد ، مسند ابو یعلی ، مسند دیلمی ، معجم کبیر للطبرانی ، معجم اوسط للطبرانی ، مصنف ابن ابی شیبۃ ، شعب الایمان، دلائل النبوۃللبیہقی ، الفتح الکبیر للسیوطی ، عمدۃ القاری ، کنزالعمال ، مشکوۃ المصابیح ، عمدۃ القاری ، فتح الباری وغیرہ کتب احادیث ، کتب تاریخ و کتب رجال کے حوالہ سے متعلقہ موضوع پر علمی بحث ہدیۂ قارئین کی جا رہی ہے۔ |
|
Author | Maulana Mufti Syed Ziaud Din Naqshbandi Ziaud Din Naqshbandi مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Preaching Goodness Dawat Tableeqh دعوت و تبلیغ > Radd-e-Bad Mazhab رد بدمذہب > Karbala کربلا > Aitrazat Ke Jawabat اعتراضات کے جوابات > Ahl-e-Bayt e Athaar اہلبیت اطہار |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 11172 |
Downloads | 1266 |