اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کی (ف۱۵) اور اگر وہ تجھ سے کوشش کریں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو ان کا کہا نہ مان (ف۱۶) میری ہی طرف تمہارا پھرنا ہے تو میں بتادوں گا تمہیں جو تم کرتے تھے (ف۱۷)
سورۃ العنکبوت، آیۃ نمبر ۸
Hadith / حدیث پاک
حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے �
حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ''سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے بیان فرمایا: ''ایک شخص گائے پر بوجھ اٹھائے اسے ہانکتا جارہا تھا کہ گائے اس کی طرف متوجہ ہو کر (بزبانِ فصیح) کہنے لگی: ''میں اس لئے پیدا نہیں کی گئی ،مجھے تو کھیتی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔
(صحیح مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ ، باب فضائل ابی بکر الصدیق ، الحدیث ۲۳۸۸ ، ص۱0۹۸)